ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امر یکہ ایرانی عوام کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرتا ہے: وائٹ ہاؤس عہدیدار 

امر یکہ ایرانی عوام کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرتا ہے: وائٹ ہاؤس عہدیدار 

Sun, 17 Nov 2019 17:50:54    S.O. News Service

 واشنگٹن 17نومبر (آئی این ایس انڈیا)  امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر ذمے دار کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتا مگر وہ ایرانی عوام کی تحریک کی حمایت کرتا ہے۔اتوار کے روزمذکورہ ذمے دار کا کہنا تھا کہ تہران کو 1979 کے بعد آج مشکل ترین آپشنز کا سامنا ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ ایران خطے میں شر کا منبع ہے۔

سینئر امریکی ذمے دار کے مطابق اقتصادی دباؤ اب سیاسی دباؤ بن چکا ہے،،، اور ایران کے پاس دو آپشن ہیں۔تابناک مستقبل یا پھر معیشت کی مکمل تباہی۔ذمے دار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سابقہ انتظامیہ سے یکسر مختلف راہ پر چل رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو تنہا کرنے اور اس کی معاشی سرزنش پر قائم ہے تا کہ تہران کو اْس کا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا جائے یہاں تک کہ وہ دہشت گردی کی سپورٹ سے رک جائے۔امریکی ذمے دار نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا "ہم چاہتے ہیں کہ ایرانیوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے اور وہ ہمارے سیاسی مطالبات پر بات چیت کریں... سب لوگ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے 12 مطالبات کی بات کر رہے ہیں۔ یہ نا ممکن نہیں ہیں اور اسی طرح ان میں سے کسی ایک سے بھی دست برداری ممکن نہیں۔یاد رہے کہ ایران کے زیادہ تر صوبوں میں عوام احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے لیے سڑکوں پر آ گئے۔ بعد ازاں یہ احتجاج ایرانی نظام کے خلاف تحریک میں تبدیل ہو گیا۔ اس دوران مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جن کو احتجاج کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا۔ سماجی کارکنان اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے وڈیو کلپوں کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف تشدد اور طاقت کا بے جا استعمال کیا۔
 


Share: